تین بچے تربیلہ ڈیم

تین بچے تربیلہ ڈیم میں‌نہاتے ہوئے ڈوب گئے

تین بچے تربیلہ ڈیم میں‌نہاتے ہوئے ڈوب گئے، مقامی افراد نے بچوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں.
ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے تھانہ صدر کی حدود گاوں دروازہ کے نزدیک تین بچے تربیلہ ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔
ذرائع کے مطابق نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب جانے کے واقعہ کے فوری بعد لائبہ دختر واجد حسین نامی بچی کی لاش نکال کر ٹرامہ سنٹر منتقل کر دی گئی۔
اس حوالے سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ تینوں بچے پانی میں نہانے رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
مقامی افراد کی جانب سے نصف گھنٹہ کی جانیوالی کوشش کے بعد پانی میں تینوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
مقامی افراد کی جانب سے تینوں لاشوں کو ٹرامہ سنٹر منتقل کردیاگیا۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور کے تھانہ صدر کی حدود گاوں دروازہ کے نزدیک تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہروں اور ڈیم کے اطراف میں‌نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی تھی. اس حوالے سے تمام اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 اشتہاری گرفتار