سی ٹی ڈی آپریشنز

خیبرپختونخوا میں 14 سے زائد سی ٹی ڈی آپریشنز میں 124 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں 14 سے زائد سی ٹی ڈی آپریشنز میں 124 دہشتگرد ہلاک ، ان میں 10 خطرناک و انتہائی مطلوب دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں 14 سے زائد سی ٹی ڈی آپریشنز میں 124 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں. اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ آپریشنز انٹیلی جنس بیسڈ تھے۔
ترجمان کے مطابق ان آپریشنز میں‌124 دہشتگرد ہلاک اور 322 گرفتار کئے گئے۔ اس کے علاوہ 55 دہشتگرد حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بھی بچایا۔ اس کے علاوہ دھماکا خیز مواد کی سمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو دھر لئے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق رواں سال ہونیوالی ان کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب 10 دہشتگرد گرفتار کئے گئے۔ رواں سال خیبر پختونخوا میں 273 دہشتگرد حملے ہوئے جن میں 118 حملوں میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کیخلاف مہمند مشران کا گرینڈ جرگہ، فوری خاتمے کا مطالبہ