گیس کے بعد پٹرولیم مصنوعات

گیس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

گیس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 7 روپے 45 پیسے، ڈیزل 9 روپے 56 پیسے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں‌9 روپے 88 پیسےاضافہ کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: گیس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافہ سے متوسط طبقہ کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حالیہ اضافہ کے باعث پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے، ڈیزل کی قیمت 277 روپے 45 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 88 پیسے ہو گئی.
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل : چاروازگئی کے مقام پر بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا