لکی مروت میں پولیس مقابلوں

لکی مروت میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 اشتہاری گرفتار

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس مقابلوں کے دوران ارشاد علی ، اشتہاری جہانزیب، ڈکیت رحمت اللہ جبکہ رہزن شاکر اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ضلع لکی مروت میں پولیس مقابلوں کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان سے 4 کلو چرس، 2 کلو آئس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان پولیس کو ڈکیتی ، اغوائیگی، رہزنی اور منشیات فروشی میں مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں:  سیئول میں‌ ٹریفک حادثہ، گاڑی کی ٹکر سے 9 افراد ہلاک