اپر کوہستان میں ٹریفک حادثہ

اپر کوہستان میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اپر کوہستان میں ٹریفک حادثہ، گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: اپر کوہستان میں ٹریفک حادثہ کے دوران گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اپر کوہستان کے علاقے لوٹر کے مقام پر گاڑی ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کہائی میں گر گئی۔
گاڑی میں 5 افراد سوار تھے جن میں 2 جاں بحق ہو گئے جس کی تصدیق ہسپتال میں ڈاکٹر نے کر دی۔ اس کے علاوہ تین افراد شدید زخمی حالت میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ کی اطلاع کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی تین ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔
ریسکیو میڈکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائ طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال داسو منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے ان زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کیلئے ڈی ایچ کیو داسو سے سیدو ٹیچنگ ہسپتال ریفر کردیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی واپسی ،عمران خان نے کمیٹی قائم کردی