عمران خان کے بغیر الیکشن

عمران خان کے بغیر الیکشن قطعی ناقابل قبول ہونگے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

عمران خان کے بغیر الیکشن قطعی ناقابل قبول ہونگے، مولانا فضل الرحمان کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے۔ بیرسٹر سیف
ویب ڈیسک: عمران خان کے بغیر الیکشن قطعی ناقابل قبول ہونگے۔ مولانا فضل الرحمان کو مینیڈیٹ چور حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فضل الرحمان کے نئے انتخابات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن کا انعقاد قطعی ممکن نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے پہلے سازگار ماحول بنانا ہوگا، جعلی فارم 47 کی حکومت کو زمین بوس کرنے میں ہی ملک کی عافیت ہے کیونکہ انتخابی نتائج فارم 47 کے ذریعے سبوتاژ کئے گئے۔
مشیر اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو آئین شکنی کی قرار واقعی سزا دینے سمیت سازشی ٹولے کو بھی سخت سزا دینا ہوگی۔ مینڈیٹ چور حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں پھنسایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغیر نئے الیکشن ناقابل قبول ہونگے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی کارکنان کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، سازشی ٹولے کو مینڈیٹ چوری کا حساب دینا ہوگا۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز حکومت سے نئے انتخابات کا ایک بار پھر مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ ان کی حکومت کے پاس میرے مطالبات پورے کرنے کا اختیار تک نہیں.

مزید پڑھیں:  حالیہ بجٹ میں ظالمانہ ٹیکسوں کے نافذ پر ایبٹ آباد میں احتجاج