پشاور میں آٹا پھر مہنگا

پشاور میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا، قیمت 2 ہزار ہو گئی، عوام پریشانی کا شکار

پشاور میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگاہے، 1800 سے بڑھ کر 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار ہو گئی۔عوام ایک بار پھر مشکلات کا شکار.
ویب ڈیسک: پشاور میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو کر ایک بار پھرسے 1800 سے 2 ہزار ہو گیا ۔
موجودہ صوبائی حکومت کی بہتر حکمت عملی کی بدولت پشاور میں سستا آٹا عوام کو میسر آیا تھا جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا ۔
اب ایک بار پھر سے آٹے کا تھیلا مہنگا ہونے لگا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران مکس آٹے کے 20 کلو تھیلا 200 روپے اضافہ کے ساتھ 2ہزار جبکہ فائن آٹے کا 20کلو تھیلا 2 ہزار سے بڑھ کر 2100 روپے کا ہو گیا۔
ان حالات میں جہاں گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے عوام پہلے ہی زندہ درگور ہیں وہیں آٹے کی قیمت میں اضافہ سے مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ سستا ہوتا آٹا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا ہے جس سے ایک بار پھر روٹی کی قیمت میں‌بھی اضافے کا خدشہ ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی انتخابات کامعاملہ سپریم کورٹ پرکیوں ڈالاجارہاہے؟ چیف جسٹس