ضلع خیبر میں دہشتگردوں

ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے حملہ میں جوانوں کی شہادت پروزیراعلیٰ کی تعزیت

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے حملہ میں 2 جوانوں کی شہادت پر وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلی کی جانب سے ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے حملہ کے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
: تختہ بیگ چوکی ضلع خیبر پر دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملے میں روڈ پر جوائنٹ ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
تختہ بیگ چوکی پر دہشتگردوں کے حملہ کے جواب میں پولیس و ایف سی اہلکاروں نے بھِی بھرپور جواب دیا جس سے حملہ پسپا جبکہ دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے،بلاول