ثوبیہ شاہد کا توجہ دلاو نوٹس

لوئردیر منڈا میں 8 سالہ بچی کی موت پر ثوبیہ شاہد کا توجہ دلاو نوٹس

لوئردیر منڈا میں 8 سالہ بچی کی موت پر ثوبیہ شاہد کا توجہ دلاو نوٹس جمع، وجوہات جاننے سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کرنے کا بھی کہا گیا.
ویب ڈیسک: لوئردیر منڈا میں 8 سالہ بچی کی پر اسرار موت پر ثوبیہ شاہد نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرا دیا۔
نوٹس میں درج ہے کہ یتیم خانہ میں 8 سالہ بچی کی موت کی رپورٹ میں جنسی زیادتی کا اشارہ موجود ہے۔ اس سے واضح پتہ لگتا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سیاسی دباؤ اور مداخلت کے نتیجے میں بنائی گئی ہے۔
لوئردیر منڈا میں 8 سالہ بچی کی موت کے حوالے سے جمع کرائے گئے توجہ دلاو نوٹس میں ممبر اسمبلی نے کہا ہے کہ رپورٹ میں ملزمان کو سہولت فراہم کرنے اور جرم کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ثوبیہ شاہد کا توجہ دلاو نوٹس کئی سوالوں سے پر ہے. نوٹس میں انہوں نے لکھا ہے کہ چار دن تک گرمی میں لاش کو چھپایا گیا اور تعفن پیدا ہونے پر خاندان والوں کو اطلاع دی گئی۔ بستر گرنے جیسا نامعقول سبب جرم چھپانے کے لیے گڑھا گیا۔
نوٹس کے متن میں یہ بھِی درج ہے کہ وقوعہ اور اس کے بعد کا سی سی ٹی وی ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا گیا، یتیم خانہ میں اس وحشیانہ درندگی کے بعد باقی بچوں اور بچیوں کی حفاظت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپر کوہستان میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی