بجلی شارٹ فال

بجلی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

بجلی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، طلب اور رسد میں واضح فرق پر لوڈشیڈنگ میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
ویب ڈیسک: بجلی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر دیا۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ جبکہ پیداوار 20 ہزار 294 میگا واٹ ہے۔
ملک بھر میں بجلی کا 6 ہزار 206 میگاواٹ شارٹ فال پورا کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 990 میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 890 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
اس سلسلے میں 7 ہزار 880 میگا واٹ بجلی کی پیداوار نجی شعبے کے بجلی گھروں سے کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے 1000 میگاواٹ، سولر پاور پلانٹس سے 199 میگاواٹ جبکہ بگاس سے 145 اور نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ان تمام ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے باوجود بھی ملک بھر میں 10 گھنٹے تک جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 تا 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
شارٹ فال کے باعث بڑحتے لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک بھر میں جہاں پہلے ہی سے احتجاج جاری ہے.
لوگ گرمی کی شدت سے موت کے منہ میں ہیں، حالات دگرگوں ہیں ایسے میں بجلی شارٹ فال کے باعث مزید مسائل جنم لیں گے۔
ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بحالی نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں بینک ڈکیتی، رقم نہ ہونے پر مسلح افراد اسلحہ لے اڑے