لاہور اور بلوچستان میں بارشوں

لاہور اور بلوچستان میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب

لاہور اور بلوچستان میں بارشوں سے پنجاب میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
ویب ڈیسک: لاہور اور بلوچستان میں بارشوں سے کئی علاقے زیرآب آ گئے۔ پنجاب کا فلائیٹ آپریشن بھِی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔
بلوچستان میں بادل جم کر برسے جس سے خضدار، آواران، کیچ، ڈیرہ بگٹی، سبی، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، شیرانی اور ملحقہ علاقوں میں گرمی کسی حد تک کم ہو گئی۔
موسیٰ خیل میں گاڑی سیلابی ندی میں جا گری جس کے باعث گاڑی میں سوار افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی لینڈ سلائنڈنگ کے باعث بند قومی شاہراہ بحال کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بارش اور سیلاب سے صوبہ بلوچستان کے علاقے آواران میں کچھ رابطہ سڑکیں بھی عارضی طور پر بند ہوئیں جن کو بحال کردیا گیا۔
طوفانی بارشوں کے باعث سوراب کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم میں مزید بہتری آ گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کو منظر پیش کرنے لگی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ سمیت دیگر مقامات پر بادل خوب برسے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونیوالی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا تاہم جابجا پانی کھرے ہونے کی وجہ سے مشکلات پیدا ہونے لگی ہیں جبکہ بجلی ٹرپ کر جانے سے بھی عوام نالاں ہیں۔
لاہور ائیر پورٹ 3 گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
مون سون سیزن بارشوں کے دوران لاہور ائیر پورٹ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اے این پی نے بھی آپریشن عزم استحکام کو مسترد کردیا