ملک بھر میں تمام بینک

ملک بھر میں تمام بینک عوامی لین دین کیلئے آج بند رہیں گے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں تمام بینک عوامی لین دین کیلئے آج بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج یکم جولائی کو بینک ہالی ڈے کی باعث ملک بھر میں تمام بینک میں‌مالیاتی لین دین نہیں ہوگا۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی 2024 کو بینک ہالی ڈے ہے. اس دوران صارفین کو پہلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اس روز تمام مالیاتی ادارے اپنے اکاؤنٹس کلوز کریں گے جس کے لیے تمام ملازمین حسب معمول حاضر ہوں گے مگر کوئی پبلک ڈیلنگ نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ اس سلسلے میں پہلے ہی اعلامیہ جاری کر کے نہ صرف صارفین بلکہ ملازمین کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی تاجک صدر سے ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت