5 رکنی مذاکراتی کمیٹی

تحریک انصاف کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے نام جے یو آئی کو ارسال

تحریک انصاف کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے نام جے یو آئی کو ارسال کر دیئے گئے۔ کمیٹی میں تمام سینئر ممبران کے نام شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے نام جمیعت علمائے اسلام کو ارسال کر دیئے گئے۔
کمیٹی میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز سمیت عمرایوب اور رؤف حسن کے نام شامل ہیں۔
ماقبل مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ابھی تک مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے اس سے قبل پی ٹی آئی سے مذاکرات کا گرین سگنل دیا تھا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا تھا کہ مجلس شوریٰ نے پی ٹی آئی کے رابطوں کا جائزہ لیا ہے، اگر تحریک انصاف مذاکرات چاہتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی سکروٹنی کمیٹی چیئرمین کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی