وفاق ضم اضلاع

وفاق ضم اضلاع کیساتھ صوبے سے امتیازی سلوک کر رہا ہے، مزمل اسلم

وفاق ضم اضلاع کیساتھ صوبے سے امتیازی سلوک کر رہا ہے، کشمیر اور گلگت کے فنڈز کہاں جا پہنچے جبکہ آج بھی وفاقی حکومت 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے۔
ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق ضم اضلاع کیساتھ صوبے سے بھی امتیازی سلوک کر رہا ہے۔ کشمیر اور گلگت کے فنڈز کہاں جا پہنچے جبکہ وفاقی حکومت 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ صوبہ پر ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ہے۔ اس کے باوجود وفاق 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس وفاق نے آزاد کشمیر کا فنڈز 70 ارب روپے سے بڑھا کر 107 ارب جبکہ گلگت بلتستان کا فنڈز 51 ارب روپے سے بڑھا کر 68 ارب روپے کر دیا ہے۔
صوبائِی مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اس صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ، بچی سمیت 3 افراد جھلس گئے