ٹک ٹاک خط

ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم کی بندش کیلئے دائردرخواست پر پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک کی جانب سے پلیٹ فارم کی بندش کے لئے دائردرخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔
ٹک ٹاک کے ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کا خط چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہواہے جس میں کہا گیا ہے پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت اور ٹک ٹاک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مبینہ طورپر توہین آمیز مواد اپ لوڈ ہونے کی خبریں ہم تک پہنچیں جس پر ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسا مواد ہٹانے کیلئے خصوصی پورٹل دیا مگر پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد رپورٹ نہیں کیا۔
حکام کے خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں آنے کے بعد ٹک ٹاک نے خود پی ٹی اے کو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنے کی درخواست کی اور پورٹل پر رپورٹ شدہ توہین آمیز مواد کو ٹک ٹاک نے بلاک کیا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے جب کہ ٹک ٹاک نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے کیلیے دائر درخواست پر اگلی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ ڈویژن میں بڑے پیمانے پردہشت گرد حملوں کا خدشہ