اسلام آباد جلسہ

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا اسلام آباد جلسہ میں بھر پور شرکت کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت کااعلان کرتے ہوئے کارکنوں کے نام اہم پیغام بھی جاری کردیا ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں کے نام اہم آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے، ہمیں خیبر پختونخوا سے بھرپور شرکت کرنی ہے۔
وزیراعلیٰ نے تمام کارکنوں کو رابطے بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو کس طرح نکالنا ہے پلاننگ کریں، جلسے متعلق اس ہفتے میٹنگ بلا رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورا پلان بنا کر بھرپور شرکت کرینگے اور جلسہ کامیاب بنائیں گے، کارکن جلسے کے لیے ورکنگ شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں:  سوات میں کسی بھی آپریشن کی مخالفت کی جائے گی ،فضل حکیم