رضاء اللہ خان قتل کیس

پشاور:رضاء اللہ خان قتل کیس کے ملزم کو پھانسی اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر رضاء اللہ خان قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پھانسی اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے رضاء اللہ قتل کیس کی سماعت کی ،عدالت نے قتل مقدمے میں نامزد بھتیجے جابر کو پھانسی اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ملزم جابر خان نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے چچا ممبر کے پی بار کونسل رضا اللہ خان کو نومبر 2022ء میں اپنے دفتر میں قتل کردیا تھا ۔
واقعے کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا اور مقدمہ چلایا گیا ۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں:  بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ سے عوام بلبلا اٹھے، قیمتی گھریلو اشیا ناکارہ