کمیٹی قائم

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی واپسی ،عمران خان نے کمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روکتے ہوئے کمیٹی قائم کردی ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر 7رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی ۔
کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور وہ خواتین کے کیسز اور ان کے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ رہنمائوں کی واپسی کا فیصلہ عمران خان کی رہائی کے بعد ہی ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری