صحافت کو دبانا

صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے،بلاول

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے
انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر گرنے کے لئے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں،خیبرپختونخوا میں صحافیوں پر مظالم کیخلاف پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، کسی کو صحافت کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے، خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کے لئے متعلقہ ادارے اور پارلیمان اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آزادی صحافت کے لئے تنگ ہوتی زمین پر اظہار تشویش ہے، صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، متاثرہ صحافی اپنے خلاف ہونے والے مظالم کا ذمہ دار خیبرپختونخوا کے وزیراعلی اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف بجٹ کا پہلا تحفہ پیٹرول قیمتیں بڑھنا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف