ملک درست سمت

ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، ہماری اولین ترجیح ملکی برآمدات میں اضافہ ہے۔
ملک کی معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے اور کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ بجٹ کے حوالے سے کاروباری برادری میں پزیرائی کے بارے آگاہ کیا۔
شرکا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، بجٹ اقدامات کے نفاذ کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم ہے اور ہماری اولین ترجیح ملکی برآمدات میں اضافہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بجٹ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، برآمد کندگان کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ایک خاندان کے 9 افراد سمیت مزید 30 فلسطینی شہید