9دہشت گردہلاک

خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 9دہشت گردہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسزکی کارروائیوں کے دوران 9دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں7دہشت گرد مارے گئے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں میں کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہاز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات آج متوقع