پاکستان انسانی حقوق کا احترام کرے

پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے، امریکہ

پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے، پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنا ہیں۔ ویدانٹ پٹیل
ویب ڈیسک:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر التوا کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس علیحدہ حکومتی شاخ ہے، دونوں پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں جہاں بھی ہو پڑوسی ممالک میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی شراکت داروں سے اٹھاتے رہے ہیں، حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کہا کہ سابق وزیراعظم پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان میں انتخابی دھاندلی ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق