مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ آج سے 07 جولائی کے دوران کشمیر سمیت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات
ویب ڈیسک: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کرنے سمیت محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش خصوصا بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ کل سے مون سون ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
ان شدید ہواؤں کے باعث آج سے 07 جولائی کے دوران کشمیر سمیت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے باوجود 4 سے 7 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب ر ہے گا۔
دوسری جانب لاہور میں آج دن بھر دھوپ اور چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب 7 جولائی تک مون سون طوفانوں کی زد میں رہیں گے، پنجاب کے بیشتر ڈویژنز میں طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ :سزائے موت کے قیدی کی سزا 12سال بعد کالعدم