عدت نکاح کیس میں سزا

عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

ویب ڈیسک: عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں آج جزوی دلائل دوں گا، باقی کل کے لیے کیس رکھ لیں۔ آج سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس ہے۔
مختصر دلائل سننے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل صبح 11 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  پنشن اصلاحات منظور، اہلخانہ 10 سال تک مستفید ہو سکیں گے