درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی

فنانس بل میں درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

فنانس بل میں درآمدی اشیاء پر 5 تا 55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سمیت مینوفیکچررز کو بھی نشانے پر رکھ دیا۔
ویب ڈیسک: فنانس بل 2024 کے تحت درآمدی اشیاء پر 5 فیصد سے لے کر 55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
فنانس بل میں چینی مینوفیکچرر کیلئے سپلائی پر 15 روپے فکسڈ ڈیوٹی اور سگریٹس فلٹر پر 44 ہزار روپے فی کلو، نیکوٹین پاؤچز پر 1200 روپے فی کلو اور موبل آئل پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔
محکمہ خزانہ کے مطابق فائلرز کیلئے تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے پر بھی اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے، تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے والا 5 کروڑ مالیت رکھنے والا فائلرز 6 فیصد اور 10 کروڑ تک مالیت رکھنے والے فائلر پر 7 فیصد اضافی ٹیکس چارج ہو گا۔
فنانس بل کے مطابق زندہ فِش کی درآمد پر 10 فیصد، دودھ اور کریم پر 25 فیصد اور نٹس پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ۔ درآمدی کھجوروں سمیت انجیر اور دیگر فروٹ پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد کر دی گئی۔
پرفیوم، میک اپ سامان، سکن کیئر آئٹم و دیگر درآمد کرنیوالے دیگر کاسمیٹکس آئٹمز پر 55 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، گیسٹرو اور ڈائریا کیسز میں اضافہ