سیئول میں‌ ٹریفک حادثہ

سیئول میں‌ ٹریفک حادثہ، گاڑی کی ٹکر سے 9 افراد ہلاک

سیئول میں‌ ٹریفک حادثہ ، گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونیوالے 9 افراد کے علاوہ 4 افراد زخمی بھی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں‌ ٹریفک حادثہ میں 9 راہگیر ہلاک جبکہ کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی دو گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
عینی شاہدین کی جانب سے موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے مقام میں پولیس اہلکار ایک شخص کی جان بچانےکی کوشش کررہا ہے. اس دوران گاڑی نے راہگیروں کو کچل دیا تھا اس واقعے سے بگدڑ مچ گئی۔

مزید پڑھیں:  ریاست مخالف بیانیہ ، عمران خان کے خلاف کارروائی کی منظوری