بشریٰ بی بی کی ضمانت

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی ۔
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، جب وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثرہے، 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ جاری نہیں کیے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 5جولائی تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی۔
ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشریٰ بی بی کو رہا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ عدت نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:سانحہ بڈھ بیر کے گرفتار ملزمان 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے