بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے ایک بار پھر حکومت سے10جولائی سے پہلے بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
ذرائع کے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے ،وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قرض پروگرام کے معاہدے کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کا پاکستان آنا اب ضروری نہیں،قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہوچکے ہیں۔
پاکستان آئی ایم ایف سے 8سے 10 ارب ڈالر لینے کا خواہاں ہے،پاکستان کا مطالبہ ہے تمام شرائط مکمل کر لی ہیں اس لیے قرض پروگرام کا حجم ہماری ڈیمانڈ کے مطابق کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض دینے کی حامی بھری ہے،آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دیگا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں مسافر بس دیوار سے ٹکرا گئی،ڈرائیور جاں بحق،10افراد زخمی