200راکٹ فائر

حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ :200راکٹ فائر کردیئے

ویب ڈیسک: لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے بدلے کے طور پر اسرائیل کے مختلف علاقوں میں 200راکٹ فائر کردیئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے لبنان کی حدود سے کیے گئے جس میں مقبوضہ جولان اور اصبح الجلیل نامی علاقے میں اسرائیلی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہونے والے تقریباً 200میزائلوں اور 20سے زیادہ مشکوک فضائی اہداف کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے کئی کو اسرائیلی فضائی دفاع اور لڑاکا طیاروں نے روک لیا۔
واضح رہے کہ محمد ناصر حزب اللہ کے سینئر ترین کمانڈروں میں سے ایک تھے جنہیں اسرائیل نے تنازع کے دوران شہید کیا ہے۔
حزب اللہ کے سینئر عہدیدار ہاشم صفی الدین نے بیروت میں محمد ناصر کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ ان کا گروپ اپنے ہدف کو وسیع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جوابات کا سلسلہ یکے بعد دیگرے جاری ہے اور یہ سلسلہ ایسی نئی جگہوں کو نشانہ بناتا رہے گا جن کے بارے میں دشمن نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ :جمال گڑھی خوڑ میں 10بچی ڈوب کر جاں بحق