کشتی الٹنے سے

موریطانیہ :تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 90افراد ہلاک

ویب ڈیسک: موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 90افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی میں 200افراد سوار تھے جن میں سے 90افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیںکشتی ڈوبنے کے باعث متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو اہلکار لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیںڈوبنے والی کشتی میں مختلف ممالک کے افراد سوار تھے،واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
کوسٹ گارڈز کے مطابق 5سالہ بچی سمیت 9افراد کو بچالیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جو حادثے کا سبب بنے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں باران رحمت برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بجلی ٹرپ