81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس دوران 456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 81 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 566 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگنے سے بھی کاروباری معاملات متاثر رہے . اس دوران 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس تک جا پہنچے تھے تاہم اس سے آگے نہ بڑھ سکے.
آگ لگنے کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کیلئے کارروائی کی گئی اور فائر فائیٹرز نے جانفشانی سے ماہرانہ انداز میں آگ پر قابو پا لیا۔
اس دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی طور پر نقصان کا سامنا کرنا ضرور پڑا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سٹاک مارکیٹ میں 456 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی. .

مزید پڑھیں:  دفاعی منصوبوں کیلئے45ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری