نثار باز

اے این پی کے نثار باز پی کے 22باجوڑ سے ایم پی اے منتخب

ویب ڈیسک: اے این پی کے نثار باز پی کے 22باجوڑ سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہو گئے ۔
باجوڑ سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کے مطابق اے این پی کے نثار باز 11926ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
حلقہ کے ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز 91کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق اے این پی کے نثار باز 11926 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔
آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10622 ووٹ لیکر دوسرے ،جماعت اسلامی کے عابد خان 10593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔
ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے سنی اتحاد کے راحت اللہ 7146 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہبازشریف سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، اہم امور زیر بحث