وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مبارکباد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سپریم کورٹ فیصلے پر کابینہ اراکین کو مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر صوبائی کابینہ کے اراکین اور پارٹی قائدین کو مبارکباد دی ہے ۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلی علیٰ امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کابینہ اراکین اور پارٹی قائدین کو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر اصولی موقف اختیار کیا تھا، آج سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمارے موقف کی جیت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق تھا، آج ہمیں ہمارا حق مل گیا، ثابت ہوگیا کہ ہمارا حق کسی اور کو دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں شرپسند سرگرم،کسٹم انسپکٹر ڈرائیور سمیت اغواء