شیر افضل کی رکنیت

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے شیر افضل کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مرکزی ترجمان رئوف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داد خان کاکڑ شامل ہیں۔
اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ انہیں پہلے ہی سیاسی اور کور کمیٹی سے ہٹادیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی قائدین ان کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرواتے تاہم عمران خان سے جب صحافی نے اس بابت سوال کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان! جیسا کروگے ویسا بھرو گے : نواز شریف