پولیس چوکی پر فائرنگ

رستم میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ،راہگیر جاں بحق

ویب ڈیسک: رستم میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ راہگیر نوجواں جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ رستم میں پیش آیا جہاں شرپسندوں کی جانب سے شہیدان پولیس چوکی پر فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل امجدشدید زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے شر پسند پہاڑی کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
مقتول کی شناخت احتشام ساکن مردان کے نام سے ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی مندوب