مراد علی شاہ

پیپلزپارٹی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کے سربراہ کو ایک سیاسی جماعت کا رول بھی ادا کرکے دکھانا ہوگا، فی الحال وہ سیاسی جماعت کے سربراہ کا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کے بہترانتظامات کیے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر سے خاتمہ دلائے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کیمپ کا دورہ بھی کیا
وزیراعلیٰ نے تنظیم کے عہدیداروں سے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج