غزہ میں کربلا کی تاریخ

غزہ میں کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آج 14صدیوں کے بعد غزہ میں کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے ۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے یوم عاشور کے جلوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ میں عظیم ترین قربانی یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں خواتین کے سروں سے چادریں چھینی جا رہی ہیں ، بچوں کے گلے کاٹے جا رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بچے یتیم ہو رہے ہیں ، وہ اپنے بھائی بندوں کو بھی پکار رہے ہیں نہ ان میں سے کوئی آتا ہے دنیا س وقت یزید کے ساتھ ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ 140 سال کے بعد یہ واقعہ ہے جس میں فلسطینیوں نے حسینیت کی یاد تازہ کی ہے ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 37 ہزار بچے قربان کر دئیے لیکن یزید کے سامنے سر نہیں جھکایا ، یزیدیت کا مقابلہ ہوتا رہے گا فتح حسینیت کی ہو گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس سنت کی آبیاری خون سے کرنا پڑتی ہے ، خون اس وقت فلسطینی دے رہے ہیں ۔
وہی تاریخ دوہرائی جا رہی ہے اس وقت بھی لوگ مصلحتوں کا شکار ہیں ، ہم نے سبق حاصل کرنا ہے وہ سنت جو زندہ پائندہ ہے ، اللہ ہمارے ایمان کو تازہ کر دے۔
انہوں نے کہا کہ میں رسول ۖکا خاندان لٹ گیا اقتدار حاوی رہا ،آج غزہ میں رسول ۖکی امت لٹ رہی ہے لیکن عالم اسلام خاموش ہے۔
خواجہ آصفف نے کہا کہ سب اقتدار مٹ جائیں گے لیکن خون سے آبیاری کرنے والے حسینیت کو قیامت تک زندہ رکھیں گے

مزید پڑھیں:  سوات میں پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاون، 3 اہم رہنما گرفتار