ایڈہاک ججز کی تعیناتی

آئین ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے، ایڈہاک ججز چیف جسٹس نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے مقرر کرنے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ہونی چاہئے ، جوڈیشل سسٹم کی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم کے حق میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ایک جماعت کو مضبوط ہونے کا موقع دیا گیا، آٹھ ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں آئین کو ری رائٹ کیا، جن ایم پی ایز کو بغیر سنے گھر بھیجا گیا وہ بھی ریویو میں آ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں درست نہیں، پنشن بل زیادہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بحث نے جنم لیا۔
دنیا بھر میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافہ ہوا ہے، پنشن کی مد میں حکومت کو بھاری رقم ادا کرنا پڑتی ہے، جوڈیشری سمیت تمام سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز زیر غور تھی، آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے۔
وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں پر آرٹیکل 6لگانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید، 82 زخمی