سونے کی قیمت

ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4600روپے اضافے کے بعد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4600روپے بڑھ کر 2لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17ہزار 764 روپے تک پہنچ گئی ۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے فی کا اونس بھائو 60 ڈالر بڑھ کر 2450ڈالر ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2470 ڈالر فی اونس ہے ۔

مزید پڑھیں:  سیالکوٹ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،7افراد جاں بحق