جسمانی ریمانڈ چیلنج

عمران خان نے 9مئی مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9مئی کے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کا کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں 12 درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں ۔
ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی رخواستوں میں موقف اپنایا کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔
درخواست میں مزید موقف اپنا یا گیا ہے کہ جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے، جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے 12 مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی مزید مہم جوئی کا اس سے بھی سخت ردعمل آئیگا، پزشکیان