افغانستان میں بارش و سیلاب

افغانستان میں بارش و سیلاب نے تباہی مچا دی ،62افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 62افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق بارشوں 400کچے مکانات مکمل طورپر ملیا میٹ جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے ۔
حکام نے مزید بتایا کہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات کے دوران 350سے زائد زخمی بھی ہوئے۔
ننگرہار کے شعبہ ثقافت و اطلاعات کے ڈائریکٹر قریشی بدلون نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔
بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دی چلڈرن نے دعویٰ کیا ہے کہ ننگر ہار میں سیلاب کے بعد 1500سے زائد بچے لاپتہ ہو گئے یا خوف کے باعث خود گھر چھوڑ گئے۔

مزید پڑھیں:  بینچ پٔر تحفظات، بیرسٹر علی ظفر نے سماعت کابائیکاٹ کر دیا