ٹرین کرایوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجے میں پاکستان ریلویز نے بھی مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے ۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
جمعہ 19جولائی سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا جائے گا جس کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنے پر محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ