بنگلہ دیش مظاہرے جاری

بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہرے جاری ،ہلاکتیں 10ہو گئیں

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے جاری مظاہرے شدت اختیار کرگئے، پرتشدد واقعات میں مزید 4افراد جاں بحق ہوگئے جس کے ہلاکتیں 10ہو گئیں ۔
پر تشدد حتجاجی مظاہرے کے باعث متعدد شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ تنظیموں نے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا کیا ہے جس کے باعث تمام ادارے بند ہیں جبکہ ہسپتال اور ہنگامی ادارے فعال ہیں اور صرف ایمبولینس کو گزرنے کی اجازت ہے۔
دو روز قبل کوٹہ سسٹم مخالف مظاہرین اور وزیراعظم حسینہ واجد کے حامی طلبہ ونگ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں طلبہ زخمی ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم حسینہ واجد نے ہلاکتوں پر تحقیقات کے لیے عدالتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر پاکستانی طلبہ کو کمروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ہائی کمشنرسید معروف نے پاکستانی طلبہ کے لیے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ پاکستانی طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب