معظم جتوئی منظرعام پر

پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی معظم جتوئی منظرعام پر آگئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے تعلق رکھنے والے معظم جتوئی منظر عام پرآگئے ہیں ۔
رکن قومی اسمبلی معظم خان جتوئی کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہے، اینٹی کرپشن نے مقدمے کے سلسلے میں معظم خان جتوئی کو پولیس کے حوالے کیا۔
اینٹی کرپشن حکام درج مقدمہ میں ریمانڈ کے لیے انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔
معظم جتوئی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 177سے ایم این اے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے ہمارے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اٹھا لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور :خیبرپختونخوا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم