مردان میں رکشہ ڈرائیور قتل

مردان میں دوبرقعہ پوش خواتین کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور قتل

ویب ڈیسک: مردان میں دوبرقعہ پوش خواتین نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 2برقعہ پوش خواتین سواری بن کر رکشہ میں بیٹھ گئیں اورپستول سے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور اور اس کے بھائی پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی جبکہ اس بھائی معجزانہ طورپر بچ گیا ،خواتین فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں ۔
رکشہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔
جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور نے حالت نزع میں پولیس کو بیان دیا جس پرمقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس نے واقعہ کودیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ۔
ڈی ایس پی عاشق حسین کے مطابق لواحقین نے نعش کو صوابی روڈ پر کر احتجاج کیا ۔
مشتعل خواتین کی جانب سے ملزمان کی دکان جلانے کی بھی کوشش کی گئی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، ریڈزون کی سکیورٹی رینجرزکے حوالے کرنے کا فیصلہ