خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و دھماکے، 5 افراد جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ اور دھماکوں کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں پولیس اور ایف سی کے اہلکار بھی شامل تھَے جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و دھماکے کی مختلف وارداتیں رونما ہوئیں۔ جنوبی وزیرستان، مردان، بنوں اور چارسدہ میں ہونیوالی ان وارداتوں میں جاں حق ہونے والے ان 5 افراد میں ایف سی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے وانا بازار امن چوک کے قریب ملا نذیر گروپ کے اہم کمانڈر عین اللہ کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس سے 2 راہیگر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
اس موقع پر زخمیوں میں کمانڈر عین اللہ بھی شامل ہیں جو معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا،دیگر زخمیوں میں کمانڈر عین اللہ سمیت 4 افراد شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضلع بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ رونما ہوا۔ اس واردات میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے نیظم بازار میں واقع دریوبہ بنگلے پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک ایف سی اہلکار کو جاں بحق ہو گیا۔
ضلع مردان میں پولیس پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا جس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق تخت بھائی میں قدیمی آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں پولیس چوکی پر علی الصبح مبینہ نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مبینہ شرپسند نے پولیس گارڈ روم کے چھت سے ہینڈ گرنیڈ حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق لاش اور زخمیوں کو ریسکیو1122 کے ذریعے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اہلکار عمر نبی شہید، ہیڈ کانسٹیبل شبیر احمد اور کانسٹیبل فیاض زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار شبیر احمد کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔
مردان پولیس کی جوابی فائرنگ سے میبنہ شرپسند فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ ہی دنوں میں پولیس پریہ تیسرا حملہ ہوا ہے ، اس دوران پانچ افراد شہید جبکہ 11 زخمی ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 4 شہری شہید ہوئے۔
ضلع چارسدہ میں بھِی قتل واردات رونما ہوئی۔ پولیس سٹیشن مندنی کی حدود شکور فقیر کلے میں چاقو کی وار سے جواں سال لڑکا جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زحمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نعمان نے چاقو کے پے درپے وار کر کے شارق اور حسین کو شدید زحمی کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شارق چل بسا جبکہ اس کے ساتھی مجروح حسین کی مدعیت میں ملزم نعمان کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  میں اور میری فیملی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پرویز الٰہی