ٹانک میں امن جرگہ

ٹانک میں امن جرگہ کی کال پر بازار بند، شاہراہ بند

ضلع بنوں کے بعد بدامنی کیخلاف ٹانک میں امن جرگہ کی کال پر بازار بند کر دیا گیا۔ دھرنا شرکاء کا علاقے میں امن کا مطالبہ ۔
ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں امن جرگہ کی کال پر بازار بند کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹانک میں بھی بدامنی کے خلاف گزشتہ دو روز سے دھرنا جاری ہے۔
مظاہرہن ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر حکومت سے امن بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امن جرگہ کی کال پر پورا بازار بند کیا گیا ہے جبکہ شرکاء نے وزیرستان سے ملنے والی شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ