سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ، 12 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا تھا۔
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری 12 جولائی کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اس حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم کو ہدایات دیں کہ فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو نشاندہی کی جائے تاکہ مزید رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ نے فیصلہ سنایا جس کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  دفاعی منصوبوں کیلئے45ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری