مظہر عالم کی ایڈہاک جج

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر کے بعد جسٹس (ر) مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت۔
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے۔ ان میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر نے پہلے ہی انکار کر دیا تھا۔ اب جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی خبر سامنے آ گئی۔
حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے 4 سابق ججز میں جسٹس میشر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شامل تھے۔
سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں ایڈ ہاک ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ جسٹس مظہر عالم نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی اور اپنے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 4 ججز کے نام سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کیلئے منتخب کیا تھا جن میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر پہلے ہی انکار کر چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک