جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخاب کو دھچکہ، جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ سے عالمی ادارہ صحت بھِ تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں ایک بار پھر سے کورونا کیسز اور اموات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس ایک بار پھر دنیا میں پھیلنے لگا ہے، دنیا بھر میں ہر ہفتے 1700 اموات ہو رہی ہیں۔ اس پر عالمی ادارہ صحت نے متاثرہ افراد کو ویکسین جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، تاہم ابھی ان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر کے کورونا سے متاثر ہونے پر امریکی صدارتی انتخابی عمل متاثر ہو سکتا ہے.
قومی ادارہ صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز علی خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8اسرائیلی فوجی ہلاک